اجیت ڈوول کی حسینہ واجد سے ملاقات، مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بنگلادیش سے فرار ہوکر بھارت پہنچنے والی سابق بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول سے بھارتی ایئر بیس پر ملاقات کی، جہاں اجیت ڈوول نے حسینہ واجد کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حسینہ واجد بنگلادیشی فضائیہ کے سی 130 طیارے پر بہن کے ہمراہ بھارت کے غازی آباد میں واقع ہندون ائیر بیس پہنچیں، ان کے طیارے کی بھارتی فضائی حدود میں بھارتی ائیرفورس اور سکیورٹی ایجنسیز نے نگرانی کی، حسینہ واجد نے بھارتی ائیربیس پر اجیت ڈوول اور سینیئر بھارتی ملٹری حکام سے ملاقات کی اور بنگلا دیش کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ حسینہ واجد نے اپنے مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی اجیت ڈوول سے بات چیت کی، اجیت ڈوول نے حسینہ واجد کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ اور ایجنسیاں محفوظ مقام پرمنتقلی تک حسینہ واجد کو سکیورٹی فراہم کر رہی ہیں جبکہ دوسری جانب بنگلادیش کی صورتحال کے باعث بھارتی فوج نے مشرقی بارڈر پر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں پرتشدد صورتحال پر برطانوی ردِعمل بھی آ گیا
خیال رہے کہ بنگلادیش میں پرتشدد مظاہروں کے بعد وزیراعظم شیخ حسینہ استعفیٰ دیکر بھارت فرار ہوگئیں ہیں، اس کے ساتھ ہی بنگلا دیش میں سب سے طویل عرصے تک وزیراعظم رہنے والی شیخ حسینہ واجد کے اقتدار کا سورج 16 سال بعد ڈوب گیا، وہ ملٹری ہیلی کاپٹر پر بھارتی شہر اگرتلہ پہنچیں جہاں سے نئی دہلی پہنچیں۔