(ویب ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار وسیم عباس کے صاحبزادے اداکار علی عباس نے شوبز میں خود سے متعلق لگنے والے اقربا پروری کے الزام پر پہلی بار لب کشائی کردی۔
تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل "بے لگام"میں عفان کے کردار سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار علی عباس نے کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتاکہ اقربا پروری کا الزام مجھ پر کیسے لگ سکتا ہے,علی عباس نے حال ہی میں نجی شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے دیگر موضوعات پر بات کرنے کے ساتھ شوبز میں پیش آنے والے مسائل پر بھی تفصیل سے بات کی۔
علی عباس کا کہنا تھا کہ جب ٹی وی پر میرا کوئی ڈرامہ نشر ہورہا ہوتا ہے تب میں اپنے والد کے سامنے نہیں جاتا کیونکہ وہ میری اداکاری پر بےحد تنقید کرتے ہیں، میں اپنے والد کے سامنے اداکاری نہیں کرسکتا۔‘
علی کاکہنا تھا کہ آج کل اداکار اپنے کردار کے لیے ریسرچ نہیں کرتے، یہی نہیں بلکہ اداکار اپنے پسندیدہ اداکار کے ساتھ ہی کام کرنا پسند کرتے ہیں، انہوں نے بالی وڈ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں بھی یہی ہورہا ہے بالی وڈ میں اقربا پروری بہت زیادہ ہوگئی ہے، کچھ اداکار صرف ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں، نئے اداکاروں کو کام نہیں مل رہا جس کی وجہ سے بالی وڈ فلم انڈسٹری آہستہ آہستہ زوال کا شکار ہوتی جارہی ہے، اور یہی چیز پاکستان میں بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کی شہریوں کو پاکستان کے سفر سے گریز کی ہدایت
سوشل میڈیا ٹرولنگ پر بات کرتے ہوئے علی عباس نے کہا کہ انہیں کئی بار اقربا پروری کا نشانہ بنایا جاچکا ہے، انہوں نے بتایا کہ میں حیران ہوں کہ اقربا پروری کا الزام مجھ پر کیسے لگ سکتا ہے۔ اقربا پروری کی تعریف دیکھیں تو اس کی ایک بھی چیز پر میں یا میرے والد پورے نہیں اترتے, میرے خیال میں بہت دیر سے لوگوں کو معلوم ہونا شروع ہوا ہے کہ میں وسیم عباس کا بیٹا ہوں ورنہ لوگ مجھے انفرادی طور پر ایک اداکار کے طور پر جانتے تھے، لوگوں کو یہ بھی نہیں معلوم کہ میں نے 10 سال تک بطور پروڈیوسر کام کیا اور پھر10 سال تک اداکاری کی۔
علی عباس کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ خطرناک ہوچکی ہے، آپ کو نہیں معلوم کہ جس کی آپ ٹرولنگ کررہے ہیں وہ اس وقت کن حالات سے گزر رہا ہے۔