نیوزی لینڈ کیخلاف کامیابی، ذکاء اشرف کی قومی ویمن ٹیم کو مبارکباد

Dec 05, 2023 | 17:49:PM

(وسیم احمد) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ 

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان ویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈ میں قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے کیویز کیخلاف پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

انہوں نے کہا کہ کپتان ندا ڈار نے جس انداز سے ٹیم کی قیادت کی وہ قابل فخر ہے۔

ذکاء اشرف نے اس ماہ کے آخر میں دورہ نیوزی لینڈ سے واپسی پر پاکستان ویمنز ٹیم کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کی میزبانی کا بھی اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں