سندھ سے مسلم لیگ ن کو ایک اور فتح مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طٰحہ ملک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کو سیاسی میدان میں ایک اور کامیابی مل گئی ، سابق رکن سندھ اسمبلی مظفر علی شجرہ نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا .
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی اور سندھ کابینہ کا رکن رہنے والے مظفر علی شجرہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن )سندھ کےصدر بشیر میمن سے وفد کی صورت میں ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں کراچی بالخصوص ملیر کی سیاسی و انتخابی صورتحال پر غور کیا گیا، ملاقات کے بعد سابق رکن سندھ اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بشیر میمن کا کہنا تھا کہ مظفر علی شجرہ کی پارٹی میں شمولیت کراچی میں تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :بجلی 3 روپے 7 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی