وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شاہراہ نظریہ پاکستان سگنل فری کوریڈور کا افتتاح کر دیا

Dec 05, 2023 | 19:55:PM

This browser does not support the video element.

(درنایاب )وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا زندہ دلان لاہور کی سہولت کیلئے ایک اور احسن اقدام، ساڑھے 6 کلو میٹر طویل شاہراہ نظریہ پاکستان سگنل فری کوریڈور مکمل ہو گیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شاہراہ نظریہ پاکستان سگنل فری کوریڈور کا افتتاح کر دیا ،ساڑھے 6 کلو میٹر طویل شاہراہ نظریہ پاکستان کے سگنل فری کوریڈور کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ،صوبائی وزراعامر میر،اظفر علی ناصر، سیکرٹری ہاؤسنگ، کمشنر لاہورڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
محسن نقوی کاکہناتھا کہ 7 یو ٹرنز بنا کر شاہراہ نظریہ پاکستان کو سگنل فری کوریڈور بنایا گیا ہے،یہ شہر کی انتہائی مصروف شاہراہ ہے، جہاں ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ تھا،ساڑھ6 کلومیٹر طویل کوریڈور کو قلیل مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔ان کاکہناتھا کہ نظریہ پاکستان روڈ پر 2 یوٹرن پہلے بنے تھے، 5 نئے پروٹیکٹیڈ یو ٹرنز بنا کر ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے،اس منصوبے کی تعمیر کے دوران ایک بھی درخت نہیں کاٹا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ کینال روڈ سے کالج روڈ امیر چوک تک نظریہ پاکستان روڈ کو سگنل فری کوریڈور بنا دیا گیا ہے،اسی منصوبے کے تحت شوکت خانم ہسپتال چوک کو بھی سگنل فری بنایا گیا تھا،شہر کے اس اہم پوائنٹ کو سگنل فری بنانے سے یومیہ ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں مستفید ہونگی۔ محسن نقوی نے کہاکہ واپڈا ٹاؤن، کینال بنک روڈ، پی سی ایس آئی آر،جوہر ٹاؤن ، پی آئی اے سوسائٹی ،ابدالین سوسائٹی اور ملحقہ علاقوں کے رہائشی اس سگنل فری کوریڈور سے مستفید ہو سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور پاکستانی لڑکی شادی کیلئے بھارت پہنچ گئی

مزیدخبریں