سندھ اور بلوچستان کی صنعتوں کو گیس کی عدم فراہمی کا دعویٰ جھوٹ نکلا 

Dec 05, 2023 | 20:51:PM

(وقاص عظیم)سندھ اور بلوچستان کی صنعتوں کو گیس کی عدم فراہمی کا دعویٰ جھوٹ نکلا ،گذشتہ ہفتے کے دوران سندھ اور بلوچستان کی صنعتوں کو گیس فراہمی میں کمی نہیں ہوئی،دونوں صوبوں میں موجود تمام صنعتوں کو گیس کی اوسط فراہمی جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سوئی سددرن گیس کے ریکارڈ کے مطابق احتجاج کے روز تمام صنعتیں گیس استعمال کر رہی تھیں ،تاجر رہنما سستی گیس کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں ،صنعتکار 10 ڈالر کی گیس 4 ڈالر میں مانگ رہے ہیں ،آئی ایم ایف شرائط کے تحت گیس پر سبسڈی نہیں دی جا سکتی۔
 حکام کا مزید کہناتھا کہ صوبہ سندھ اور بلوچستان میں صنعتیں بند ہونے میں صداقت نہیں ہے ،دونوں صوبوں میں صنعتوں کا پہیہ چل رہا ہے ،حکومت صنعتکاروں کے مسائل حل کرنے کیلئے بات چیت کر رہی ہے ،صنعتکاروں کو بہتر کاروباری ماحول فراہم کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور پاکستانی لڑکی شادی کیلئے بھارت پہنچ گئی

مزیدخبریں