استنبول: زہریلی شراب پینے سے 17 ہلاک 22 کی حالت غیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )ترکیہ میں زہریلی شراب پینے سے 17 افراد ہلاک ہو گئےجبکہ 22 کی جان بچانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق زہریلی شراب کی فروخت کے الزام میں 8 مشتبہ افراد کو ان ہلاکتوں کے بعد حراست میں لے لیا گیا ہے،ان سے تفتیش جاری ہے،میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے ہفتے کے دوران ترکیہ کے حکام نے 410 لٹر ایتھنول اور میتھانول کے ساتھ ساتھ ممنوعہ الکحل کی 165 بوتلیں اور شراب بنانے والے آلات بھی ضبط کیے گئے ہیں۔
ترکیہ میں زہریلی شراب کی تیاری و فروخت عام ہے،اس کی بڑی وجہ حکام کی طرف سے شراب پر عائد ٹیکسوں میں اضافہ ہے جس کے نتیجےمیں لوگ نجی طور پر شراب بنانے کی کوشش میں لگ گئے ہیں۔
سال 2021 کے آخری چند دنوں میں 25 افراد ہلاک ہو گئے تھے،ان سب نے زہریلی شراب پی تھی۔ چند دنوں کے دوران کئی مختلف علاقوں میں ہلاک ہوئے۔ ترکیہ میں اس سے ایک سال قبل زہریلی شراب پینے سے کم و بیش 40 افراد ہلاک ہوئے۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن اکثر شراب اور تمباکو کے استعمال پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ اور انہیں انسانی صحت کے لیے خطر ناک بتاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر جو بائیڈن ایک بار پھر دوران اجلاس بیٹھے بیٹھے سو گئے،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل