پی ٹی آئی کا گورنرخیبرپختونخوا کی طلب کردہ آل پارٹیز کانفرنس میں نہ جانےکا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی طلب کردہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں نہ جانے کا اعلان کردیا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں امن کے قیام، مسائل اور حقوق کےلیے اے پی سی بلائی ہے جو کہ کل پشاور میں ہوگی،صوبے کی حکمران جماعت پی ٹی آئی نے اے پی سی میں نہ جانے کا اعلان کیا ہے اور سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ نہتے اورپرامن شہریوں کے قتلِ عام میں خاموش سہولت کاری پرکیا، پی ٹی آئی پرپابندی کے مذموم حکومتی ایجنڈے کی پیپلزپارٹی سرگرم پشت پناہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےبلوچستان اسمبلی سےپابندی کی قرارداد منظوری میں کردار ادا کیا، پیپلزپارٹی سندھ میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑدھکڑ اور ہراسگی میں مصروف ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی بےجان نمائشی مجالس کرکے اپنی جمہوریت نوازی کا تاثردینا چاہتی ہے، پیپلزپارٹی کا خیبرپختونخوا میں کوئی مینڈیٹ نہیں اور خیبرپختونخوا کے عوام کی نمائندگی پی ٹی آئی کے پاس ہے،انہوں نے کہا کہ گورنرکسی معاملے پرسنجیدہ رائے کےپی حکومت کوبھجوائیں توغورکریں گے۔
اُدھر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھاکہ پہلی مرتبہ کل آل پارٹیز کانفرنس ہونےجارہی ہے اور اب تک 16 سیاسی جماعتوں نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے بتایاکہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے خود رابطہ کیا، سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت دی۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھاکہ اے پی سی کےلیے سپیکر صوبائی اسمبلی سے رابطہ کیا، امن کے قیام، صوبے کے مسائل اور حقوق کےلیے اے پی سی بلائی ہے، اے پی سی میں صوبائی حکومت کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیں گے، کرم میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا لیکن صوبائی اسمبلی میں اس کی روک تھام کے لیےکبھی بات نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرخزانہ کی زیرصدارت نیشنل ٹیکس کونسل کااجلاس،ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھانےکا جائزہ