(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ صائمہ نورجلد چھوٹی سکرین پردوبارہ نظرآئیں گی، وہ ان دنوں کراچی میں اپنے نئے پراجیکٹ"میں منٹو نہیں ہوں" کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں۔
اداکارہ صائمہ نور اوراداکارہ صبا فیصل کی اس بارے میں ایک سیلفی بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے،"میں منٹو نہیں ہوں" کے رائٹر خلیل الرحمٰن قمر،پروڈیوسر ہمایوں سعید اور ڈائریکٹر ندیم بیگ ہیں۔
اس ڈرامہ سیریل میں ہمایوں سعید کے مقابل سجل علی مرکزی کردارادا کررہی ہیں،یہ ڈرامہ جلد نجی ٹی وی سے نشر کیا جائے گا جس کے نمایاں فن کاروں میں آصف رضا میر سمیت بہت سے دیگر فن کار بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈپریشن شرمندگی نہیں بیماری ہے جس کا علاج موجود ہے،ماہرہ خان
واضح رہے کہ صائمہ نور نے آخری بار دو سال پہلے ڈرامہ سیریل"ہوک"میں کام کیا تھا۔