میکسیکن اداکارہ مینڈک کا زہر پینے سے چل بسیں
جنوبی امریکا کے کچھ حصوں میں جسم کو زہریلے مادوں سے پاک کرنے کیلئے مینڈک کا زہرپلایاجاتاہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) میکسیکن اداکارہ مینڈک کا زہر پینے سے ہلاک ہوگئیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 33 سالہ مارسیلا الکازار روڈریگز بیمار ہونے کے بعد اپنے جسم سے زہریلے مادوں کو نکالنے کے عمل کے دوران ہلاک ہوئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک خطرناک روایت جنوبی امریکا کے کچھ حصوں میں ادا کی جاتی ہے جس میں جسم کو زہریلے مادوں سے پاک کرنے کی کوشش کرنے والوں کو ایمازون کے بڑے مینڈکوں کا زہر پینا یا پھر اسے کسی طرح سے جسم میں داخل کرنا ہوتا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ کو زہر پینے کے فوراً بعد الٹیاں ہونے لگی تھیں اور حالت مزید بگڑنے پر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبرنہ ہوسکیں۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ نرگس نے 10 سے زائد یوٹیوبرز کیخلاف سائبرکرائم میں مقدمہ درج کرادیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس رسم کے تحت پیچش اورالٹی کو جسم کو بیماری سے پاک کرنے اور شفا کا عمل سمجھا جاتا ہے تاہم اداکارہ اس دوران موت کے منہ میں چلی گئیں،پولیس نے اس خطرناک رسم کا انتظام کرنے والے شخص کی تلاش شروع کر دی ہے۔