علی ظفر نے"طیفا اِن ٹربل" کا سیکوئل بنانے کا عندیہ دے دیا

بالی ووڈمیں لوگ اجتماعی سوچ رکھتے ہیں،یہاں لوگ غلطیاں تسلیم کرتے ہیں نہ سیکھنا چاہتے ہیں

Dec 05, 2024 | 15:14:PM
علی ظفر نے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف گلوکار، موسیقار اور اداکار علی ظفر نے فلم "طیفا ان ٹربل" کا سیکوئل بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی وہ سیکوئل  بنائیں گے وہ بھی ریکارڈ کمائی کرے گی۔

علی ظفر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں مختلف مسائل پربات کے علاوہ پاکستانی اور بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کے فرق پر بھی بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں معروف اداکار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کے مقابلے  میں بالی ووڈ اس لیے کامیاب ہے کہ وہاں تمام لوگ اجتماعی سوچ رکھتے ہیں، پاکستان میں لوگ اپنی غلطیاں تسلیم کرتے ہیں نہ غلطیوں سے سیکھنا چاہتے ہیں، جس کی وجہ سے ہمارے ہاں شوبزانڈسٹری ترقی نہیں کر رہی۔

معروف گلوکارنے کہا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری نہ صرف بھارت بلکہ ایران، چین اور اٹلی سمیت کسی بھی ملک سے سیکھ سکتی ہے لیکن ہمارے ہاں سیکھنے کا کوئی رجحان نہیں،پاکستان میں زیادہ تر لوگ انفرادی سوچ رکھتے ہیں اور جو کام کرتے ہیں وہ ایک ہی شخص کے ذہن کی سوچ ہوتی ہے، جس کی وجہ سے غلطیاں بھی ہوتی ہیں۔

علی ظفرنے بتایا کہ بھارت میں کام کرنے کے دوران میں نے دیکھا اور پایا کہ وہاں کے لوگ اجتماعی سوچ رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے وہاں کی انڈسٹری آگے ہے،وہاں لوگ یہ سوچ رکھتے ہیں کہ اگر ہماری فلم کامیاب ہوئی تو نہ صرف فلم میں کام کرنے والے افراد بلکہ انڈسٹری کا بھی فائدہ ہوگا اور انڈسٹری پھلے اور پھولے گی لیکن یہی سوچ پاکستان میں نہیں پائی جاتی،پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایک ہی فرد کی سوچ ہوتی ہے اور یہاں کے لوگ غلطیوں سے سیکھنا بھی نہیں چاہتے،اگر غلطیوں کی نشاندہی کرکے ان سے سیکھا جائے اور انفرادی سوچ کے بجائے اجتماعی ذہن سازی سے کام کیا جائے تو اس کے فوائد نکلیں گے۔

علی ظفر نے اپنی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 2018ء کی اپنی فلم "طیفا ان ٹربل" ہدایت کار احسن رحیم کے ساتھ مل کر کی اور انہوں نے ان سے فلم کی کہانی سمیت ہر مسائل پر بحث کی، جس وجہ سے ان کی فلم اچھی ثابت ہوئی، ہدایت کار احسن رحیم کے ساتھ بحث سے بہت ساری چیزیں واضح ہوئیں اور نتیجہ اچھا نکلا، اب ان کی فلم ایک فرنچائز کی صورت اختیار کر چکی ہے اور وہ اس پر دوسری فلم بھی بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ نرگس نے 10 سے زائد یوٹیوبرز کیخلاف سائبرکرائم میں مقدمہ درج کرادیا

 علی ظفر نے کہا وہ جب بھی "طیفا ان ٹربل" کاسیکوئل بنائیں گے، وہ بھی کامیاب جائے گا لیکن فوری طور پر ان کا دوسری فلم بنانے کا ارادہ نہیں۔

واضح رہے کہ "طیفا ان ٹربل" 2018 میں ریلیز کی گئی تھی جس میں علی ظفر نے مایاعلی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا ،اس رومانٹک کامیڈی فلم نے ریکارڈ کمائی کی تھی ۔