جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس، عمر ایوب، راجہ بشارت، احمد چٹھہ گرفتار

Dec 05, 2024 | 17:47:PM
جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس، عمر ایوب، راجہ بشارت، احمد چٹھہ گرفتار
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس ملزمان پر فرد جرم عائد, سابق صوبائی  وزیر قانون راجہ بشارت کمرہ عدالت سے گرفتار

تفصیلات کے مطابق عدالت نے  سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا ،راجہ بشارت جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے بعد جیل سے باہر نکلے تھے،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو بھی حراست میں لے لیا گیاہے،عمر ایوب کو بھی پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا،عمر ایوب راجہ بشارت ورکر عظیم بلا کو  اڈیالہ جیل چوکی والوں نے حراست میں لے لیا ہے

عمر ایوب کے وکیل رانا مدثر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی نہیں معلوم عمر ایوب  کو کس کیس میں گرفتار کیا ہے دوسری طرف  احمد چٹھہ کو بھی حراست میں لے کر پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا، عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت دس دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: قومی سلامتی کی صورت میں انٹرنیٹ سروس بندکرتے ہیں، سیکریٹری آئی ٹی