انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ،سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

Dec 05, 2024 | 18:03:PM
انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ،سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا، سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا زبردست تیزی سے اختتام ہوا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 پیسے  مہنگا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر   277.92 روپے سے بڑھ کر 277.94روپے پر بند ہوا ۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوکر 278.91 روپے،یورو 42 پیسے  اضافے سے 292.77  روپے،برطانوی پاؤنڈ 1.52 روپے مہنگا ہوکر 354.20 روپے پر پہنچ گیا جبکہ یو اے ای درہم  76 روپے،سعودی ریال 74.20 روپے پر برقرار ہے۔

دوسری طرف سٹاک مارکیٹ میں تاریخ ساز دن  رہا،سٹاک مارکیٹ میں کاروبار  کا زبردست تیزی پر اختتام  ہوا،100 انڈیکس 3134 پوائنٹس کے اضافے سے بند ہوا،100 انڈیکس 1 لاکھ 8ہزار کی سطح عبور کر گیا،100 انڈیکس 1 لاکھ 8ہزار 238 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ۔

سٹاک مارکیٹ میں 63 ارب روپے مالیت کا 19 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،آج مارکیٹ میں 1 ارب 64 کروڑ شیئرزکا کاروبار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:جی ایچ کیو حملہ کیس؛پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کی  گرفتاریاں