بانی پی ٹی آئی نے میڈیا کی عدم موجودگی پر 190 ملین پاؤنڈ کیس کا بائیکاٹ کیا،علیمہ خان

Dec 05, 2024 | 18:49:PM

(ارشاد قریشی)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس کا بایئکاٹ کیا کیونکہ میڈیا نہیں تھا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاکہ سوا سال سے عدالتیں لگ رہی ہیں لیکن آج تماشہ لگا،190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس کی چھوٹے سے پنجرے میں سماعت کی گئی،بانی پی ٹی آئی کو پنجرے میں لایاگیاتو ہمیں برا لگا،بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس کا بائیکاٹ کیا کیونکہ میڈیا نہیں تھا،ان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی انسداددِہشتگردی کی سماعت میں جانا چاہتےتھے،80افراد سے بانی پی ٹی آئی کی ملاقات آج ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:روپیہ گراوٹ کا شکار، ڈالر پھر اوپر چلا گیا

مزیدخبریں