آئینی ترمیم میں مولانا فضل الرحمن کے ساتھ کوئی ہاتھ نہیں ہوا: فیصل واوڈا

Dec 05, 2024 | 19:17:PM
 آئینی ترمیم میں مولانا فضل الرحمن کے ساتھ کوئی ہاتھ نہیں ہوا: فیصل واوڈا
کیپشن: فیصل واوڈا اور مولانا فضل الرحمان میں ملاقات
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مولانا فضل الرحمان ایک مرتبہ پھر ملکی سیاست میں توجہ کا مرکز بن گئے،سینیٹر فیصل واوڈا مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گئے، سینیٹر فیصل واوڈا  نے کہا کہ  آئینی ترمیم میں مولانا فضل الرحمن کے ساتھ کوئی ہاتھ نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا ملاقات کے لیٗے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گئے،ملاقات کے بعد سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مولانا کا گھر سیاسی قلعہ ہے،جب سے مولانا نے پی ٹی آئی کو نیچے لگایا تب سے ان کا فین ہوں،سیاسی صورتحال سوسائٹیز ترمیمی بل پر بات ہوئی،مولانا کی باتیں درست ہیں، انہیں بانی پی ٹی آئی کی جان کے خطرے سےآگاہ کیا،مولانا فضل الرحمن نے جو ہمدردی پی ٹی آئی کے ساتھ کی اور جو پی ٹی آئی نے کیا اس پر بات کی گئی۔

مزید پڑھیں: محکمہ تعلیمات سندھ نے سلیبس میں 25 فیصد کمی کر دی

انہوں نے کہا کہ نفرت کی سیاست کے خاتمہ کےلئے مولانا کا کردار اہم ہوگا،مولانا کو سیاسی نفرت ختم کرنے کےلئے کردار ادا کرنے کا کہا، انہوں نے کہا کہ مولانا کے مینڈیٹ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ،مذاکرات سے ہی معاملات آگے بڑھتے ہیں،مذاکرات ہی جمہوریت کا حسن ہے،26ویں آئینی ترمیم میں مولانا فضل الرحمن کے ساتھ کوئی ہاتھ نہیں ہوا،ہم سب مولانا کےساتھ لبیک کہیں گے،بانی پی ٹی آئی میرے سابق لیڈر تھے ان کی جان اور سیاسی حواریوں سے انہیں بچانا چاہتا ہوں۔