ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کا این ٹی ڈی سی ہیڈکوارٹرز کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کا این ٹی ڈی سی ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاور ٹرانسمیشن سٹرینتھننگ پراجیکٹ (ٹرانچ - 4) پر عملدرآمد کا جائزہ لیا.
تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد نے واپڈا ہاؤس لاہور میں این ٹی ڈی سی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا. اس موقع پر اے ڈی بی وفد اور این ٹی ڈی سی مینجمنٹ کی ملاقاتوں میں مستقبل کے فلیگ شپ پراجیکٹس کی صورتحال، اے ڈی بی فنڈڈ پاور ٹرانسمیشن سٹرینتھننگ پراجیکٹ پر عمل درآمد اور دوسرے پاور ٹرانسمیشن اینہانسمنٹ انویسٹمنٹ پروگرام (ٹرانچ- 4) کے وسط مدتی ایکشن پلان پر عملدرآمد جائزہ لیا گیا.
ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد میں ڈائریکٹر انرجی سیکٹر آفس جونہو ہوانگ، سینئر پروجیکٹ آفیسر (مشن کو-لیڈر) احتشام خٹک اور سیکٹر اینالسٹ (انرجی سیکٹر) پاکستان ریذیڈنٹ مشن حبیب حسن، (اے ڈی بی) شامل تھے۔ جبکہ این ٹی ڈی سی ٹیم کی قیادت منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی، انجینئر محمد وسیم یونس نے کی.
مزید پڑھیں:انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ،سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
اجلاس میں مستقبل کے ٹرانسمیشن کے منصوبوں، ٹرانچ-4 کے منصوبوں پر پیشرفت، پاور ٹرانسمیشن سٹرینتھننگ پروجیکٹ پر عملدرآمد اور اس ضمن میں ضروری آلات کی خریداری پر تبادلہ خیال کیا گیا.ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹیم نے ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے این ٹی ڈی سی کے ساتھ مزید تعاون کے لیے اپنی آمادگی کا بھی اظہار کیا۔
این ٹی ڈی سی کی جانب سے جنرل مینیجر (ڈیزائن اور انجینئرنگ)، انجینئر ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن، ایڈیشنل منیجر (پی ایم یو) انجینئر ذبیح اللہ اور اسسٹنٹ منیجر (پی ایم یو) انجینئر یاسون اسلم نے بھی اجلاس میں شرکت کی.