رولزکے بغیر ججز تقرری، جسٹس منصور علی شاہ کا جوڈیشل کمیشن کو خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کا جوڈیشل کمیشن کو ایک اور خط،جسٹس منصور علی شاہ نے رولز بنائے بغیر ججز تقرری پر تحفظات کا اظہارکیا ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ رولز بنانے والی کمیٹی کا سربراہ رہا ہوں، کمیٹی نے عدلیہ میں ججز تقرری سے قبل چند شرائط تجویز کی تھیں،انہوں نےلکھا کہ ججز تقرری سے پہلے واضح رولز بنائے جائیں،ججز تقرری سے متعلق رولز کا پیمانہ طے کیا گیا تھا۔
خط میں لکھا کہ ججز کی قابلیت،سمجھ بوجھ اور فیصلہ لکھنے کی صلاحیت سمیت دیگر چیزوں کو رولز میں شامل کیا جانا تھا،آرٹیکل 175 اے کے مطابق ابھی تک رولز بنائے ہی نہیں گئے۔
مزید پڑھیں:سیاسی ماحول میں ہلچل،فیصل واؤڈا کی ملاقاتیں،کیا کوئی تبدیلی آنیوالی ہے؟