(24 نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی بہاولپور کے مختصر دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کی او پی ڈی کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر انہوں نے 3 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہونیوالی او پی ڈی کی تزئین و آرائش کا بھی جائزہ لیا۔
نئی او پی ڈی میں معلوماتی ڈیسک، انتظار گاہ، ٹی وی اسکرینز نصب کی گئی ہیں جبکہ داخلی راستے پر معذور افراد کیلئے خصوصی گزرگاہ بھی بنائی گئی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کی دن رات کی محنت کی وجہ سے پراجیکٹ مکمل ہوا جس پر 2 ارب 10 کروڑ روپے لاگت آئی۔
یہ بھی پڑھیے: صرف 80 روز میں پچاس برس پرانے الائیڈ ہسپتال کی حالت بدل گئی
انہوں نے مزید کہا کہ بہاولپور کو سیف سٹی پراجیکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
نگران وزیراعلیٰ نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے سرجیکل وارڈ 4 کا بھی افتتاح کیا۔
اس دوران کمشنر بہاولپور احتشام انور، ڈپٹی کمشنر ظہیر انور، سیکرٹری ہیلتھ علی جان، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور متعلقہ حکام بھی نگران وزیراعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے۔