اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے الیکشن سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی 

Feb 05, 2024 | 18:14:PM

(24 نیوز) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے عام انتخابات کیلئے قوی اسمبلی کے حلقوں این اے 46، 47 اور 48 کیلئے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی۔

ذرائع کے مطابق تینوں حلقوں میں 461 عمارات میں 990 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے اور ان پولنگ اسٹیشنز کو اے، بی اور سی کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ان میں ’اے‘ کیٹگری کی عمارات کو انتہائی حساس جبکے ’بی‘ احساس اور ’سی‘ کیٹگری کی عمارات کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: الیکشن سیکیورٹی پر پولیس اور آرمی کے ریٹائرڈ ملازمین کو بھی تعینات کرنے کا فیصلہ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں حلقوں میں اسلام آباد پولیس کے 45 سو اور ایف سی کے 2 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے، اسی طرح آزاد کشمیر پولیس کے 17 سو اور رینجرز کے 18 سو اہلکار بھی سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔

ایسے مجموعی طور پر ایف سی، رینجرز، پولیس اور آزاد کشمیر پولیس کے 7 ہزار 9 سو 40 سیکورٹی اہلکار مختلف پولنگ اسٹیشنز پر تعینات ہوں گے جبکہ 2 ہزار 60 سیکورٹی اہلکار کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر سٹینڈ بائی رہیں گے۔

اسی طرح پاک فوج کے اہلکار بھی کوئیک رسپانس فورس کے تحت شہر بھر میں اپنی پیٹرولنگ جاری رکھیں گے۔

مزیدخبریں