(رضوان حیدر) حلقہ این اے 54 راولپنڈی میں بڑا مقابلہ متوقع ہے، پاکستانی سیاست میں الگ پہچان رکھنے والے بڑے بڑے نام مدِ مقابل ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ استحکامِ پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے امیدوار سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان، آزاد امیدوار سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان، پیپلز پارٹی کے امیدوار سید قمر عباس اور آزاد امیدوار بیرسٹر عقیل ملک انتخابی دنگل کا حصہ ہوں گے، تمام امیدوار ہی سیاست میں الگ پہچان رکھتے ہیں، اب ان میں سے کون میدان مارے گا اس بات کا فیصلہ تو 8 فروری کو ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: 1970 سے ابتک انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ کتنا رہا؟ رپورٹ جاری