(عرفان ملک ) ایف آئی اے نے بیرونی ملک نوکری کا جھانسہ دے کر معصوم شہریوں سے پیسوں بٹرونے والے ایجنٹ کو 10 سال بعد گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار کئے جانے والا ملزم نذر حسین اٹلی بھجوانے کا جھانسہ دے کر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے میں ملوث پایا گیا، ملزم نے گوجرانوالہ کے شہری سے اٹلی بھجوانے کے 30 لاکھ بٹورے, نذر حسین نے شہری کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانا تھا لیکن ایف آئی اے لاہور نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو 10 سال بعد گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 1970 سے ابتک انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ کتنا رہا؟ رپورٹ جاری
یاد رے کہ اس سے پہلے بھی ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثے کے بعد ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا تھا ۔