ممبئی کی عدالت نے کنگنا رناوت کو آخری وارننگ جاری کردی

Feb 05, 2025 | 16:14:PM

(ویب ڈیسک)ممبئی کی عدالت نے اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی  کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کوہتک عزت کے مقدمے میں حاضری یقینی بنانے کے لیے آخری وارننگ دیدی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مقدمہ معروف شاعر و نغمہ نگار جاوید اختر کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔

 کنگنارناوت کے وکیل رضوان صدیقی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں مصروف ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکیں،تاہم جاوید اختر کے وکیل جے کے بھاردواج نے درخواست دائر کی کہ کنگنا کے بار بار غیر حاضر رہنے پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا جائے کیونکہ اداکارہ تقریباً 40 مواقع پر عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

عدالت نے کنگنا کے وکیل کو درخواست پر جواب داخل کرنے کی ہدایت دی اور ان کے اعتراض کے باوجود انہیں حاضری کے لیے آخری موقع دے دیا،تاہم اس مرتبہ پیش نہ ہونے پر اداکارہ کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا جاسکتا ہے۔

یہ تنازع 2016 میں اس وقت شروع ہوا جب جاوید اختر نے کنگنا رناوت کو اپنے گھر بلا کر اداکار ہریتھک روشن سے معافی مانگنے کے لیے کہاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:حدیقہ کیانی کی بہن ساشاکیانی کے ساتھ تصاویر وائرل

 2020 میں ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کنگنا نے اس ملاقات کا ذکر کیاتھا جس پرجاوید اختر نے انہیں بدنام کرنے کا الزام لگا کر ان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کی،دسمبر 2024 میں دونوں فریقین نے ثالثی پر اتفاق کیا تھا، تاہم یہ عمل ابھی مکمل نہیں ہو سکا اور کارروائی جاری ہے۔

مزیدخبریں