آسٹریلیا سے عبرتناک شکست،بھارت کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے چھٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آسٹریلیا نے بھارت کا غرور خاک میں ملتے ہوئے پانچواں ٹیسٹ اپنے نام کرکے 10 برس بعد بارڈر،گواسکر ٹرافی جیت لی، ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے ساتھ بھارت کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سے چھٹی ہو گئی۔
سڈنی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کی جانب سے دیئے گئے 162 رنز کے ہدف کو 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
آسٹریلیا نے بھارت کو سڈنی ٹیسٹ میں 6 وکٹوں سے شکست دےکر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ۔
مزید پڑھیں: ویرات کوہلی کے آسٹریلوی فینز کوغصہ دلانے والے اشارے
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 41 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بیو ویبسٹر 39 اور ٹریوس ہیڈ 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی جانب سے پراسدھ کرشنا نے 3 اور محمد سراج نے ایک حاصل کی۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 185 اور دوسری اننگز میں 157 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 181 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔یاد رہے کہ 5 میچز کی سیریز آسٹریلیا نے 1-3 سے اپنے نام کی جبکہ سیریز کا ایک میچ ڈرا ہوا تھا۔