سڈنی ٹیسٹ :ویرات کوہلی کے آسٹریلوی فینز کوغصہ دلانے والے اشارے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی جانب سے آسٹریلوی فینز کو غصہ دلانے والے اشارے کیے گئےہیں۔
تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں تماشائیوں کی طرف اشارے کر کے اشتعال دلایا، انہوں نے بال ٹیمپرنگ سکینڈل سینڈ پیپر سٹائل میں تماشائیوں کی طرف اشارے کیے،سڈنی ٹیسٹ میں کھیل کے تیسرے روز ویرات کوہلی قائم مقام کپتان تھے تماشائیوں نے ان کو دیکھ کر شور مچایا،جواب میں ویرات کوہلی نے 2018ء کے آسٹریلیا کے بال ٹیمپرنگ سکینڈل کی تماشائیوں کو یاد دلائی۔
مزید پڑھیں:بھارتی غرور خاک،آسٹریلیا نے بارڈرگواسکر ٹرافی جیت لی
ویرات کوہلی نے اپنی جیبیں دکھا کر یہ بتانے کی کوشش کی کہ ان جیب خالی ہے، اس میں سینڈ پیپر نہیں ہے،سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کو کہا گیا کہ وہ ہر وقت توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں،اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی نے تماشائیوں کو بلاوجہ ناراض کرنے کی کوشش کی،بورڈ گواسکر ٹرافی کے 5 ٹیسٹ میچز تنازعات اور مختلف واقعات سے بھرپور رہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پانچویں ٹیسٹ میچ میں بھارت کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے،5 میچز کی سیریز آسٹریلیا نے 1-3 سے اپنے نام کی جبکہ سیریز کا ایک میچ ڈرا ہوا تھا۔