پشاور میں مرغی کی قیمتوں میں 210 روپے تک اضافہ

مرغی کا گوشت 210 روپےمہنگا، فی کلو قیمت کتنی ہوگئی؟جانیے

Jan 05, 2025 | 17:34:PM
پشاور میں مرغی کی قیمتوں میں 210 روپے تک اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) پشاور میں مرغی کی قیمتیوں نے 500 کا ہندسہ بھی عبور کرلیا، ایک ہفتے میں مرغی کے نرخوں میں 210 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

پشاور میں مرغی کے قیمتوں کو پر لگ گئے، ایک ہفتے میں 210 روپے اضافے سے نرخ 510 روپے فی کلو تک پہنچ گئے۔

پشاور میں چند روز قبل فی کلو مرغی 300 روپے سے 320 روپے میں فروخت ہورہی تھی،ڈیلرز کا کہنا ہے کہ چکن کاروبار پر منافع خور قابض ہیں، اپنی مرضی سے ریٹ کم زیادہ کرتے ہیں، قیمتیں بڑھتی رہیں تو گاہکوں کی تعداد کم ہوجائے گی۔

دوسری جانب لاہور میں مرغی کی قیمتوں میں راتوں رات اضافہ ہوگیا، صوبائی دارالحکومت میں مرغی کے گوشت کی قیمت 693روپے مقرر ہو گئی،گزشتہ روز برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 595روپے تھی،مرغی کےگوشت کی قیمت اچانک بڑھنے سے شہری پریشان ہیں۔

ادھر راولپنڈی میں زندہ مرغی اور گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا،راولپنڈی میں زندہ مرغی 412روپے کلو میں فروخت ہو نے لگی جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت 750 روپے فی کلو ہو گئی۔

 یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کا پولیتھین بیگز پر پابندی کے اقدام پر عمل درآمد تیز کرنے کا فیصلہ