کرم میں حالات تشویشناک، صوبائی حکومت غیر سنجیدہ ہے،امیر حیدر ہوتی

Jan 05, 2025 | 18:22:PM
کرم میں حالات تشویشناک، صوبائی حکومت غیر سنجیدہ ہے،امیر حیدر ہوتی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(منظور حسین)سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور رہنما عوام نیشنل پارٹی( ای این پی) امیر حیدرخان ہوتی نے کہا ہے کہ ضم شدہ قبائلی علاقوں اور خصوصاکرم میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے اور حکومت کی سنجیدگی نظر نہیں آرہی۔ 

مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما اور دو مرتبہ وزیراعلیٰ رہنے والے امیر حیدرخان ہوتی کا کہنا تھاکہ کرم کے حالات کی خرابی میں بیرونی ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،دو ماہ ہوئے وزیر اعلیٰ کو کرم جانے کی توفیق نہیں ہوئی،ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں مذاکرات کے نام پر جوڑ توڑ جاری ہے، مشروط مذاکرات کی کامیابی کا امکان نظر نہیں آتا،انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)عمران خان  کو این آر او یہ قانونی راستہ اپنانے میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہو گا، پی ٹی آئی کا معاملہ حکومت سے نہیں اسٹیبلشمنٹ سے ہے،پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کے پاس کوئی اختیار نہیں۔ 

امیر حیدر خان ہوتی نے مزید کہا کہ  شیر افضل مروت پی ٹی آئی وکلا کو ساتھ کروڑ دینے کی وضاحت کرے کہ یہ رقم وزیر اعلیٰ نے جیب سے یہ صوبائی خزانہ سے دی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : ضلع کرم میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری