مختلف مقدمات میں سرکاری وکیل امجد پرویز کی لاہور ہائیکورٹ کا جج بننے سے معذرت

Jan 05, 2025 | 18:35:PM
مختلف مقدمات میں سرکاری وکیل امجد پرویز کی لاہور ہائیکورٹ کا جج بننے سے معذرت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سینیئر قانون دان اور مختلف مقدمات میں سرکاری وکیل امجد پرویز نے لاہورہائیکورٹ کا جج بننے سے معذرت کرلی۔

امجد پرویز کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ میں نے وکالتی مصروفیت کے باعث لاہورہائیکورٹ کا جج بننے سے معذرت کرلی اور لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار آفس کو تحریری طور پر آگاہ کردیا،انہوں نے کہا کہ وکالت کو زیادہ وقت دینا چاہتا ہوں اس لیے جج بننے سے معذرت کی۔

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس نے امجد پرویز کا نام بطور جج تجویز کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :  وزیراعظم کی کابینہ میں توسیع، 25 نئے اراکین شامل