انوشکا نے کس بھارتی اداکار کا پرپوزل ٹھکرایاتھا؟ رنبیر کا بڑا انکشاف

Jan 05, 2025 | 18:51:PM
انوشکا نے کس بھارتی اداکار کا پرپوزل ٹھکرایاتھا؟ رنبیر کا بڑا انکشاف
کیپشن: رنبیر کپور، انوشکا شرما، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ایک اداکار نے انوشکا شرما سے اظہار محبت کیا جسے اداکارہ نے انکار کردیا تھا۔

حالیہ انٹرویو میں رنبیر کپور نے انوشکا شرما سے متعلق انکشاف کیا کہ اداکارہ سے ایک ساتھی اداکار نے اظہار محبت کیا تھا جس کا ’سرنیم‘ میں جانتا ہوں۔رنبیر کپور نے مزید کہا کہ انوشکا دوستی یاری میں چیمپئن ہے اور دوستی دوستی میں اُنکو اس سے پیار ہوگیا تھا، جسے انوشکا نے جواب میں کہا کہ نہیں یار ایسا کچھ بھی نہیں ہم صرف دوست ہی ہیں، میں نام نہیں لے رہا لیکن اُس کا سرنیم بھی کپور ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی بی 45کا پہلا غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ سامنے آ گیا

اس موقع پر انوشکا شرما نے کہا کہ میں فوجی بیک گراؤنڈ سے ہوں، ایسا نہیں تھا کہ صرف لڑکیاں ہی میری دوست ہوں اور ہم صرف کچن سیٹ سے کھیلتے ہوں، ایسا نہیں تھا، لڑکے اور لڑکیاں سب ہی میرے دوست تھے۔اداکارہ نے میزبان کی اس بات سے اتفاق کیا کہ کئی بار لڑکوں کو یہ سمجھانا مشکل ہوجاتا ہے کہ اگر میں اس سے ہنس کر اور اچھے سے بات کررہی ہوں تو ہم صرف دوست ہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سکولز کب سے کھلیں گے ؟ تاریخ سامنے آگئی