پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں کے داخلے کل سے شروع ہوں گے

Jan 05, 2025 | 20:10:PM
پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں کے داخلے کل سے شروع ہوں گے
کیپشن: کمرہ امتحان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری)پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں کے داخلے کل سے شروع ہوں گے،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے شیڈول جاری کردیا۔

ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق پی ایم ڈی سی کے احکامات کے مطابق داخلہ کا عمل کل سے شروع ہو جائے گا،ایم بی بی ایس کیلئے آن لائن درخواستیں 6 جنوری سے 15 جنوری تک وصول کی جائیں گی،پہلی سلیکشن لسٹ 23 جنوری کو جاری کی جائے گی۔

سرکاری ڈینٹل کالجوں کیلئے درخواستیں 3 فروری سے 11 فروری تک وصول کی جائیں گی،بی ڈی ایس کی پہلی سلیکشن لسٹ 20 فروری کو جاری کی جائے گی،امیدوار یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر آن لائن ایڈمیشن پورٹل کے ذریعے درخواستیں جمع کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کی پاکستان میں موجود یو اے ای کے صدر سے ملاقات