ڈپٹی کمشنر کرم پر فائرنگ کرنے والے 2 اہم شرپسند گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک رحمان) ڈی سی کرم پر فائرنگ کے واقعہ میں پولیس کو کریک ڈاؤن کے دوران اہم کامیابی مل گئی،حملے میں ملوث 2 شرپسندوں کو گرفتارکرلیاگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈی سی پر فائرنگ کے واقعے میں مطلوب دو اہم شرپسندوں کو کرم سے گرفتار کرلیا گیا ہے،پولیس کے مطابق گرفتار شرپسند ایف آئی آر میں بھی نامزد ہیں جبکہ انہیں حراست میں لے کر تفتیش کیلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اس کے علاوہ کرم و مضافات میں دیگرملزمان کی گرفتاری کریک ڈوان کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نارووال: بھارتی ساختہ ڈیڑھ کلو گرام وزنی مارٹل شل برآمد