کراچی ایئرپورٹ پر تربیتی طیارہ بال بال حادثے سے بچ گیا

Jan 05, 2025 | 23:20:PM
کراچی ایئرپورٹ پر تربیتی طیارہ بال بال حادثے سے بچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شعیب مختار)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی انتظامیہ کی مبینہ غفلت و لاپرواہی ،کراچی ایئرپورٹ کے طیاروں کیلئے مخصوص جیولیٹ  ٹیکسی وے پر تربیتی طیارہ بال بال حادثے سے بچ گیا۔

ذرائع کے مطابق تربیتی طیارہ اڑان بھرنے کیلئے ٹیکسی وے سے رن وے کیلئے جارہا تھا،ٹیکسی وے پر لوہے کی دھات کے ٹکڑے سے طیارہ کا ٹائر پھٹ گیا،ذرائع کاکہنا ہے کہ کپتان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارہ کا ایمرجنسی بریک لگاکر کنٹرول کیا،واقعے سے نجی ایوی ایشن  کمپنی کے طیارے کو 5 لاکھ روپے مالیت سے زائد کا نقصان ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟تاریخ سامنے آ گئی

بانی ایئرکرافٹس اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن عمران اسلم خان  کا کہنا ہے کہ طیارے کے حادثے کے حوالے سے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور سی اے اے کو تحریری طور آگاہ کردیا، طیاروں کی فلائٹ سیفٹی اور حادثہ سے محفوظ رکھنے کیلئے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اقدامات کرے، ان کاکہناتھا کہ ٹیکسی وے پر لوہے کے ٹکڑے فلائٹ سیفٹی کے باعث طیاروں کے بڑے حادثے کا سبب ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی بی 45:دوبارہ پولنگ کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج جاری،کس جماعت نے میدان مار لیا؟جانیے