مریم نواز کی شاہ خرچیاں ،دفتر میں کیا کچھ کھانے کو ملے گا؟تفصیل سامنے آگئی
وزیر اعلیٰ کے دفتر میں مہمانوں کی ریفریشمنٹ پر7 کروڑ خرچ کئے جائیں گے،مہمانوں کے ساتھ ساتھ افسران کیلئے تین وقت کا کھانا بھی میسر ہوگا،رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے)بنیادی ضروریات کو ترستے عوام کے حکمرانوں کی شاہ خرچیاں،وزیراعلیٰ پنجاب کےدفترمیں ریفریشمنٹ پر کتنا خرچ آئے گا ؟
کہنے کو تو وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزراء عوامی نمائندے ہیں مگر ان کا رہن سہن ،لائف سٹائل اپنے ووٹرز سے بالکل مختلف ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ہی لے لیجئے کہ ان دفتر میں صرف ریفریشمنٹ پر کروڑوں روپے خرچ ہوں گے۔
24 نیوز نےوزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر کےاخراجات کی تفصیلات حاصل کی ہیں ،ان تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ کے دفتر میں مہمانوں کی ریفریشمنٹ پر7 کروڑ خرچ کئے جائیں گے،مہمانوں کے ساتھ ساتھ افسران کیلئے تین وقت کا کھانا بھی میسر ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر کی گروسری پر 7 کروڑ روپے کاتخمینہ لگایا گیا۔
ضرورپڑھیں:’یوٹرن‘مریم نواز نے عمران خان کو پیچھے چھوڑدیا
رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ اور ان کے سٹاف کے پیٹرول کی مد 12 کروڑ خرچ ہوں گے،دفتر کی سٹیشنری پر 70 لاکھ، ٹرانسپورٹ کی مرمت پر 6 کروڑ 50 لاکھ کا تخمینہ لگایا گیا ہے،ایوان وزیراعلیٰ آفس نے مختلف کمپنیوں سے بڈز طلب کرلیں،پہلے اور دوسرے کوارٹر کی مد میں پروکیورمنٹ پر ٹینڈر جاری کردیا گیا۔