(24نیوز) سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما برجیس طاہر کے بیٹے نے ٹریفک وارڈن پر گاڑی چڑھا دی۔
تیز رفتاری اور خطرناک ڈرائیونگ سے منع کرنے پر سابق ایم این اے برجیس طاہر کا بیٹا ٹریفک وارڈنز سے الجھ پڑا ، پولیس کے مطابق ثاقب برجیس طاہر نے گاڑی روکنے پر وارڈن پر گاڑی چڑھائی، واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق واقعہ شمالی چھاؤنی کے قریب ٹریفک سگنل پر پیش آیا , ٹریفک اہلکاروں نے تیز رفتاری پر گاڑی روکنے کا اشارہ کیا, ثاقب برجیس گاڑی روکنے کی بجائے وارڈنز کو کچلنے کی دھمکیاں دیتا رہا ،ٹریفک پولیس نے ثاقب برجیس کے خلاف مقدمہ کے لیے استغاثہ دائر کردیا ، ٹریفک وارڈن کے روکنے کے باوجود ثاقب برجیس کی مزاحمت کی ویڈیو سامنے آگئی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ملزم کار سوار خود کو سیاسی شخصیت کا بیٹا بتاتا رہا ، سیاہ کار میں سوار ثاقب برجیس نے ٹریفک اہلکار کو کچلنے کی کوشش کی،معاملے کی تفتیش جاری ہے ، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
یاد رہے برجیس طاہر سابق گورنر گلگت بلتستان اور سابق وفاقی وزیررہ چکے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: کور کمانڈرز کانفرنس؛”عزمِ استحکام“ کے حوالے سے بلاجواز تنقیدپراظہارِ تشویش