سر کیئر اسٹارمر برطانیہ کے نئے وزیر اعظم منتخب

Jul 05, 2024 | 18:34:PM
سر کیئر اسٹارمر برطانیہ کے نئے وزیر اعظم منتخب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی نژاد رشی سونک کو انتخابات میں شکست دینے  اور بادشاہ  چارلس کی منظوری کے بعد سر کیئر اسٹارمر برطانیہ کے نئے وزیر اعظم بن گئے ۔

برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ ابھی شاہی محل سے واپس آئے ہیں اور انہوں نے بادشاہ چارلس کی جانب سے ملک میں حکومت بنانے کی دعوت قبول کرلی ہے،برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، ہمارے ملک نے تبدیلی اور قومی تجدید کے لیےفیصلہ کُن ووٹ دیا ہے،دنیا کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، برطانیہ کوایک بارپھر رہنمائی کرنے والا ملک بنائیں گے۔

 ان کا کہنا تھا کہ آپ کی حکومت ہر شہری کواحترام کی نگاہ سے دیکھے گی، ہماری حکومت ان سب کے لیےکام کرے گی جنہوں نے ہمیں ووٹ دیا اور جنہوں نے نہیں دیا،عوام کے اعتماد میں کمی کا ازالہ عملی اقدامات  سے کرنے کی ضرورت ہے،کیئر اسٹارمر نے اپنی گفتگو میں سابق برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : انٹر بینک میں روپیہ بھاری ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کا رگڑا