بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 3 روپے 32 پیسےکا اضافہ

Jul 05, 2024 | 19:27:PM
 بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 3 روپے 32 پیسےکا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت نے مہنگائی کے ہاتھوں ستائے عوام پر ایک اور بوجھ ڈال دیا،  بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا گیا۔ 

تفصیلات کے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 32پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا گیا ہے،جس کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا، بجلی کی قیمت میں اضافہ ماہانہ فیو ل پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔

دورسری جانب کراچی کے شہریوں کیلئے نیپرا کی جانب سے  اچھی خبرہے،کے الیکٹرک کے ٹیرف میں1 روپے 67پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی ، کے الیکٹرک کے ٹیرف میں کمی  ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کی گئی ، کے الیکٹرک کے ٹیرف میں قیمتوں میں کمی کا اطلاق  بھی رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا ، نیپرا نے  اس کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی آئی  رہنما نے گرڈ سٹیشن سے بجلی زبردستی بحال کرا دی