مہنگائی کے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)ادارہ شماریات نے مہنگائی کے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ۔
رپورٹ کے مطابق نئے مالی سال کے پہلے ہفتے میں مہنگائی 1.28 فیصد بڑھ گئی ۔ایک ہفتے میں 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ 5 اشیا سستی اور 17 اشیاکی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 70.77فیصد ،آٹا10.57فیصد ،پاوڈر دودھ 8.90 فیصد، ڈیزل 3.58،پیٹرول 2.88 اور ایل پی جی کی قیمت 1.63 فیصد بڑھی۔
چکن ، دالیں اور لہسن کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا جبکہ پیاز 9.05 اور آلو 1.04 فیصد سستے ہوئے۔کیلے اور انڈوں کی قیمتیں بھی کم ہوئی ہیں
رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 200 روپے کلو سے بھی متجاوز کرگئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی مزید مہنگی، فی یونٹ کتنا اضافہ ہوا؟صارفین کی کمر ٹوٹ گئی