جلسے کا این او سی معطل کرنے پر پی ٹی آئی کا ڈی سی اسلام آباد کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

Jul 05, 2024 | 21:28:PM

 (طیب سیف) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)نے  ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے جلسے کا اجازت نامہ معطل کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ 

 پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین  کا کہنا ہے کہ ڈی سی اسلام آباد کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں ہے،اسلام آباد انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف صبح اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔ 

 پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کل ہر صورت جلسہ کرے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: کور کمانڈرز کانفرنس؛”عزمِ استحکام“ کے حوالے سے بلاجواز تنقیدپراظہارِ تشویش

مزیدخبریں