مختلف رنگوں والی دل کی ایموجیز کا مطلب کیا ہے؟ جانیئے

Jul 05, 2024 | 21:49:PM
مختلف رنگوں والی دل کی ایموجیز کا مطلب کیا ہے؟ جانیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) سوشل میڈیا پر مسیجنگ ،  چیٹنگ یا کمنٹ کرتے ہوئے صارفین مختلف ایموجیز کا استعمال کرتے ہیں،کوئی مختلف چہرے والی ایموجیز بنا کر بھیجتا ہے تو کوئی رنگ برنگے دل والے ایموجیز کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرتا ہے۔

موبائل فونز مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے ہم  ان ایموجیز کے استعمال سے ایک دوسرے کو اپنے جذبات سے آگاہ کرتےتو ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان رنگ برنگے دل والی ایموجیز (Heart Emojis) کا اصل مطلب کیا ہوتا ہے؟اس سٹوری میں ان رنگ برنگی ایموجیز کے معنی بیان کیے ہیں جن کا جاننا ان کے صحیح استعمال کے حوالے سے رہنما ثابت ہوگا۔

اورنج ہارٹ ایموجی (Orange Heart Emoji)

نارنجی رنگ کا دل والا ایمجوی گرمجوشی اور دوستی کی نمائندگی کرتا ہے۔

ییلو ہارٹ ایموجی (Yellow Heart Emoji)

پیلے رنگ والے ایموجی کا مطلب کسی سے خوشی اور دوستی کا اظہار کرنا ہوتا ہے۔

گرین ہارٹ ایموجی (Green Heart Emoji)

سبز رنگ کا دل فطرت، ترقی اور ہم آہنگی کی علامت ہے۔

وائٹ ہارٹ ایموجی (White Heart Emoji)

وائٹ ہارٹ ایموجی کا استعمال بھی کافی کیا جاتا ہے، یہ ایموجی پاکیزگی، امن اور معصومیت کی علامت ہے۔

گلابی ہارٹ ایموجی (Pink Heart Emoji)

گلابی رنگ کے یہ تمام ہارٹس پیار، محبت اور رومانس کی نمائندگی کرتے ہیں۔

بلیو ہارٹ ایموجی (Blue Heart Emoji)

بلیو ہارٹ ایموجی کو امن کی علامت کہا جاتا ہے اعتماد، عقیدت اور وفاداری کی خصوصیات کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگےموبائل کےاشتہارات میں کام کرنےوالےفواد خان کے پاس سستافون ؟ویڈیووائرل