مہنگےموبائل کےاشتہارات میں کام کرنےوالےفواد خان کے پاس سستافون ؟ویڈیووائرل

Jul 05, 2024 | 22:15:PM
مہنگےموبائل کےاشتہارات میں کام کرنےوالےفواد خان کے پاس سستافون ؟ویڈیووائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) موبائل فونز کمپنیوں اور مختلف سمارٹ فونز کے مہنگے ترین برینڈ کے اشتہارات میں کام کرنے والے فواد خان کے پاس سستا فون کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ 

پاکستان سمیت بھارت میں اپنی پرکشش شخصیت اور اداکاری سے مشہور فواد خان کے ہاتھ میں کی پیڈ (بٹنوں والا) فون دیکھ سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ گئے کیونکہ موجودہ ٹیکنالوجی کے دور میں سمارٹ فونز نے کی پیڈ والے فونز کی جگہ لے لی ہے اور ہر خاص و عام کے ہاں ٹچ سکرین کا سمارٹ فونز موجود ہیں،لیکن پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار فواد خان کی حالیہ ویڈیو میں جب انہیں کی پیڈ (بٹن والا موبائل) فون چلاتے دیکھا تو سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے، اداکار فواد خان جنہیں اکثر مہنگے ترین موبائل فون برانڈز کے اشتہارات میں کام کرتے دیکھا جا چکا ہے مگر حقیقی زندگی میں انہیں کی پیڈ فون چلاتا دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے۔

 سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ایک شوبز پیج پر فواد خان کی ویڈیو شئیر کی گئی جس میں انہیں ایک بیگ سے کی پیڈ فون نکال کر اس کا استعمال کرتے دیکھا گیا،پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ “ کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ فواد خان کون سا موبائل فون استعمال کر رہے ہیں؟ کیپشن میں مزید لکھا تھا کہ کی پیڈ فون سوشل میڈیا سے دور رہنے کے لیے اور صرف کال اور ایس ایم ایس کے لیے۔

 ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اس کی وجہ  سنیچنگ ہے، ایک اور صارف نے لکھا کہ فواد خان اس موبائل سے اپنا انسٹاگرام کیسے چلاتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: ڈانسر گرل نورا فتیحی کی دلہن کے روپ میں نئی تصاویر وائرل ہونے پر مداح تجسس میں