چاہت فتح علی خان کے گانے کو سول ایوارڈ مل سکتا ہے؟سینیٹ کمیٹی میں بدوبدی پر تذکرہ

Jul 05, 2024 | 22:35:PM

 (24نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں چاہت فتح علی خان کا گانا بدوبدی بھی زیر بحث آگیا۔ 

چیئرمین رانا محمود الحسن کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کا اجلاس ہوا، جس میں سپیشل سیکرٹری نے بتایا کہ کابینہ ڈویژن نے سول ایوارڈز کے طریقہ کار میں تبدیلی کی ہے، سول ایوارڈز کیلئے دیکھا جاتا ہے کہ شخصیت نے اپنے شعبے میں معمول سے بڑھ کر کیا کام کیا ہے،سپیشل سیکرٹری نے بتایا کہ گلوکاروں کو ایوارڈز کیلئے ان کی یوٹیوب پر ویڈیوز کے ویوز کو بھی دیکھا جاتا ہے۔

دورانِ اجلاس چاہت فتح علی خان کے گانے بدوبدی کا بھی تذکرہ ہوا،  سینیٹر عامر چشتی نے سوال کیا کہ کیا بد و بدی کو بھی ایوارڈ کے لیے زیر غور لایا جائے گا؟جس پر سپیشل سیکرٹری نے جواب دیا کہ بد وو بدی جیسے گانے کے ویوز تو پاکستان کی آبادی سے بھی بڑھ گئے ہیں۔

سینیٹر عامر چشتی نے چیئرمین کمیٹی سے پوچھا کہ آپ نے وہ گانا (بدوبدی) سنا ہے، جس پر چیئرمین کمیٹی رانا محمود الحسن نے کہا کہ جی بالکل سنا ہے اور سن کر میرے سر میں درد ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈانسر گرل نورا فتیحی کی دلہن کے روپ میں نئی تصاویر وائرل ہونے پر مداح تجسس میں

مزیدخبریں