سلمان خان کا اپنے سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کیف کے شوہر کے نام پیغام، وکی کوشل کا جواب

Jul 05, 2024 | 22:56:PM
 سلمان خان کا اپنے سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کیف کے شوہر کے نام پیغام، وکی کوشل کا جواب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بالی ووڈ کے دبنگ سٹار سلمان خان نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کیف کے شوہر و اداکار وکی کوشل کے ڈانس کی تعریف کرتے ہوئے  ان کے  نام پیغام جاری کیا ۔

 وکی کوشل کی نئی آنے والی فلم ‘بیڈ نیوز’ کا نیا گانا ‘توبہ توبہ’ ریلیز ہو تے ہی سوشل میڈیا پر چھاگیا، مداحوں نے کے ساتھ ساتھ سلمان خان نے بھی وکی کوشل کی تعریف کی۔

  میگا  سٹار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوری میں اداکار کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا،سلمان خان نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں وکی کوشل سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وکی! آپ کے کمال کے ڈانس مووز کی وجہ سے یہ گانا بہت بہترین لگ رہا ہے،آپ کی فلم کی کامیابی کے لیے میری نیک تمنائیں اور دُعائیں، آپ کے ساتھ ہیں۔

 دوسری جانب وکی کوشل نے سلمان خان کی سٹوری کو ری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سلمان سر! آپ بہت اچھے ہیں، اس تعریف کیلئے آپ کا بہت شکریہ، وکی کوشل نے مزید کہا کہ آپ کی حوصلہ افزائی، میرے اور پوری ٹیم کیلئےبہت معنی رکھتی ہے، آنند تیواری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘بیڈ نیوز’ 19 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 یاد رہے کہ ماضی میں سلمان خان اور کترینہ کیف نے4سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا، اس عرصے کے دوران دونوں کی شادی سے متعلق بھی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن دونوں نے سال 2009 میں اپنی راہیں جُدا کرلی تھیں،سلمان خان سے بریک اَپ کے بعد کترینہ کیف نے دسمبر 2021 میں اداکار وکی کوشل سے شادی کی۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگےموبائل کےاشتہارات میں کام کرنےوالےفواد خان کے پاس سستافون ؟ویڈیووائرل