(24نیوز) مون سون کا آغاز ہوتی ہی پنجاب بھر کے مختلف شہروں میں تیز آںدھی سمیت بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، لاہور ، گجرنوالہ، مریدکے ، ناروال ، جہلم، شکر گڑھ سمیت کئی شہروں میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔
مون سون کی آمد نے جون کے جولائی کے مہینے کو سردی میں بدل دیا، شہری بارش اور موسم میں کی شدت میں کمی پر خوشی سے نالہ ہوگئے۔، صوبائی دارلحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ، مغلپورہ ،لکشمی چوک،جی پی او نابھہ روڈ،مصطفی آباد ،مزنگ،بھاٹی ، شیرانوالہ گیٹ ،مصری شاہ ،قرطبہ چوک ،شادی پورہ سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
گجرانوالہ اور اس کے گردونواح میں تیز ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہوگیا،بارش اور آندھی سے گیپکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئےشہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی سروس بند ہوگئی ، مریدکے شہر اور گردونواح میں تیز آندھی اور موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے،بارش اور ٹھنڈی ہوا سے گرمی کی شدت کم ہوگئی ہے۔
جہلم شہر اور گردونواح میں بارش موسم خوشگوار ہوگیا ہے، بارش اور ٹھنڈی ہوا سے گرمی کی شدت کم ہوگئی ہے۔
نارووال کرتارپور گردونواح میں تیز ہوا گرج چمک کے بارش سے گیپگو کے متعدد فیڈر ٹرپ ہوگئے، نشیبی علاقے زیر آب پانی جمع ہوگیا ، مین بازار میں پانی جمع ہونے سے تاجروں کو مالی نقصان کا اندیشہ ہے
شکرگڑھ شہر کرتارپور، اور مضافات میں موسلادھار بارش گرج چمک اور تیز ہواؤں سے مواصلاتی نظام متاثر ہوگیا، تیز ہواؤں اور بارش سے گیپکو کے متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے ، بارش سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔
دوسری جانب موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام مون سون ایمرجنسی ریلیف کیمپس پر عملہ و مشینری کو الرٹ رہنے کی ہدایات کر دیں، اپنی ہدایات میں انہوں نے کہا کہ شہر بھر کے تمام انڈر پاسز کو کلیئر رکھا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو ، تمام ڈسپوزل اسٹیشن پر پمپس کو مکمل استعداد پر چلایا جائے ،بجلی کی بندش والے علاقوں میں ڈسپوزل سٹیشن کو جنریٹرز پر چلانے کی ہدایات کی گئی ، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے بھی تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا، تمام اسسٹنٹ کمشنرز نشیبی علاقوں اور انڈرپاسز میں بارشی پانی کا جائزہ لیں، واسا مشینری کو فعال رکھیں، ایل ڈبلیو ایم سی کو بارش کے بعد اہم شاہراہوں اور گلی، محلوں سے صفائی ستھرائی کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے مزید کہا کہ شہری بارش کے سبب گھروں سے بلاضرورت باہر نہ نکلیں، بجلی کے کھمبوں، تاروں سے دور رہیں ، شہری دیواروں اور درختوں کے نیچے سے نہ گزریں، سول ڈیفنس ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے میں فیلڈ میں نظر آئیں.
یہ بھی پڑھیں: تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی، سیلابی صورتحال کا خدشہ