پاکستان کے پڑوسی ممالک میں بجلی کی کیا قیمت ہے؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

Jul 05, 2024 | 23:54:PM
 پاکستان کے پڑوسی ممالک میں بجلی کی کیا قیمت ہے؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافے نے شہریوں کا جینا حرام کردیا ہے، عام شہریوں کے بعد اب متعدد سیاسی و سماجی شخصیات بھی بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے سے میڈیا پر برہمی کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ 

ملک بھر میں الیکشن سے پہلے مفت بجلی دینے والوں کے بیانیے  دینے والے آج صاحب اقتداتو بن گئے لیکن قوم سے کئے گئے ان کے وعدے سچ ثابت نہ ہوسکے، بجلی کے نرخوں میں بھاری اضافے سے غریب عوام کا برا حال ہوگیا ہے،عام گھریلو صارفین کو مختلف ٹیکس اورایڈجسٹمنٹس ملا کر فی یونٹ 65 روپے سے بھی زیادہ کا پڑے گا، جس کا بوجھ غریب عوام کے سر آئے گا۔

پاکستانی عوام کے لیے فی یونٹ تقریباً 65 روپے سے زائد کا پڑے گا لیکن پڑوسی ملکوں میں بجلی کے فی یونٹ کیا ہیں؟ آیے جانتے ہیں۔

افغانستان میں 200 یونٹ تک بجلی ڈھائی افغانی فی یونٹ ہے جبکہ بنگلہ دیش میں 200 یونٹ تک بجلی کا یونٹ 7 ٹکہ 20 پیسے مقرر ہے، وہیں بھارت کی بات کی جائے تو بجلی کا فی یونٹ 6 روپے 29 پیسے مقرر ہے۔

 پاکستان میں گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا یونٹ 5 روپے 72 پیسے سے 7 روپے 12 پیسے تک بڑھا دیا گیا ہے،جس کے بعد فی یونٹ نرخ 48 روپے 84 پیسے تک ہوگیا جبکہ سیلزٹیکس کے بعد فی یونٹ 57 روپے 63 پیسے جبکہ ایڈجسٹمنٹ اورٹیکسوں کے بعد فی یونٹ بجلی 65 روپے سے تجاوز کر جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 3 روپے 32 پیسےکا اضافہ