متنازع ٹوئٹ معاملہ،ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کیخلاف کارروائی سے روک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احتشام کیانی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کےٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمان سے متعلق پوسٹ کے معاملے پر ایف آئی اے کو بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا ۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ایف آئی اے طلبی نوٹسز کے خلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ رؤف حسن اور بیرسٹر گوہر ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں،ایف آئی اے دونوں کو ہراساں کرے نہ تادیبی کارروائی کرے،بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن ایف آئی اے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرائیں ۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو لائیو دکھانا کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں،جسٹس اطہر من اللہ