پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید رہائی کے بعد پھر گرفتار 

Jun 05, 2024 | 18:35:PM

(زاہد اقبال رانا)پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو سرگودھا سے رہائی کے بعد پھر گرفتارکر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق صنم جاوید کو گوجرانوالہ پولیس نے سرگودھا جیل کے باہر سے گرفتار کیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ صنم جاوید گوجرانوالہ کینٹ کے 9 مئی کے مقدمہ میں نامزد ہیں ،عالیہ حمزہ کو بھی مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے،پولیس کاکہنا ہے کہ صنم جاوید سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو لائیو دکھانا کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں، جسٹس اطہر من اللہ کا نیب ترامیم کیس میں اختلافی نوٹ

مزیدخبریں