(اویس کیانی) خوشگوار موسم کے پیش نظر صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کچھ دن مری میں قیام کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن نوازشریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک ہفتے کے لیے مری میں قیام کریں گے، اپنے قیام کے دوران نواز شریف کے ساتھ خاندان کے دیگر افراد بھی ہمراہ ہوں گے ،اس دوران مری میں قیام کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے،بطور پارٹی صدر میاں نواز شریف کی طرف سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: متنازع ٹوئٹ معاملہ،ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کیخلاف کارروائی سے روک دیا