(اشرف خان)امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر آج مستحکم رہی ، دیگر کرنسیوں کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر برقرار رہا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 279.59 روپے پر برقرار رہی ، یورو 69 پیسے کمی کے بعد 302.81 روپے پر آگیا ،برطانوی پاؤنڈ 92 پیسے کمی سے 355.65 روپے ،یو اے ای درہم 75.98 روپے پر برقرار ، سعودی ریال 2 پیسے بڑھ کر 74.22 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو لائیو دکھانا کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں،جسٹس اطہر من اللہ