6 جون تک گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، الرٹ جاری

Jun 05, 2024 | 19:51:PM
 6 جون تک گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، الرٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)  پنجاب ڈیزاسٹر  مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے )نے الرٹ جاری کیا ہے کہ  بالائی پنجاب میں 6 جون تک گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں جبکہ مری اور گلیات میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔ 

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے  کے مطابق موجودہ موسمی صورتحال میں آسمانی بجلی کی گرج چمک کے امکانات زیادہ ہیں، بالائی پنجاب میں تیز ہواوؤں کے ساتھ طوفانی بارش کا واضح امکان ہے جبکہ مری گلیات اور باقی پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈینگ کا امکان  بھی ظاہر ہے،ڈی جی پی ڈی ایم اے  عرفان علی کاٹھیا نے الرٹ جاری کرتے ہوئے  کہا ہے کہ  آ سمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں،خراب موسمی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز مت جائیں، ضلعی انتظامیہ خاص طور پر 24 گھنٹے الرٹ رہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے کی ہدایت  لینڈ سلائڈ نگ والے علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کم سے کم وقت میں ہونی چاہئے۔

 ترجمان پی ڈی ایم اے  کا کہنا ہے کہ ریسکیو ادارے پی ڈی ایم اے کے ساتھ کوآرڈینیشن میں ہیں،ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کر یں۔

دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ  خوشاب میں آسمانی بجلی گرنے  سے 2 بھائی امیر خان اور زاہد خان جاں بحق ہوئے ،ڈی جی پی ڈی ایم  نے ڈی سی خوشاب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے ، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ سوگوار خاندان کی مالی معاونت کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش