وزیراعلیٰ مریم نواز کا ماحولیاتی تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

Jun 05, 2024 | 20:55:PM
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ماحولیاتی تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پاکستان سمیت دنیا بھر کیلئے چیلنج ہے،اقوام عالم کو مل کر قدرتی ماحول پر اثرانداز ہونے والے عوامل پر قابو پانا ہوگا،عوام کرہ ارض کی حفاظت کے مشن میں ہمارا ساتھ دیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ماحولیاتی تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ پنجاب حکومت نے پلاسٹک بیگزکے استعمال، پروڈکشن، فروخت اور تجارت پر پابندی عائد کر دی ہے، پلاسٹک کے استعمال سے ماحول اور انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں، ”نو ٹو پلاسٹک“مہم کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا اور ماحول دوست اقدامات کا فروغ  ہے، پلاسٹک بیگزپر پابندی کی پالیسی کو سختی سے نافذ کیا جائے گا،ہوٹلوں، ریستورانوں اور کھانے پینے کی جگہوں پر پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال پر پابندی ہوگی،پلاسٹک بیگ کی جگہ ماحول دوست متبادل جیسے کاٹن بیگ کو استعمال میں لایا جائے،پلاسٹک کی آلودگی کے مضر اثرات سے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کررہے ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ فوسل فیول کے استعمال میں کمی اور قابل تجدید توانائی پر انحصار بڑھانا ہوگا، ماحولیاتی آلودگی میں تیزی سے اضافے کی ایک بڑی وجہ جنگلات کی مسلسل کٹائی بھی ہے، فطرتی خوبصورتی کو محفوظ رکھنے کے لیے مل کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے کرہ ارض کی 40فیصد سطح ارض انحطاط کا شکار ہے،آج نہیں سوچا تو 2050 تک خشک سالی دنیا کی 3 چوتھائی آبادی کوشدید متاثر کر سکتی ہے، پنجاب حکومت کے مثبت اقدامات ماحولیات کے تحفظ کے عزائم ظاہر کرتے ہیں، ہرفرد اپنا کردار ادا کرکے نئی نسل کے ماحولیاتی مستقبل کو یقینی بنا سکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: 6 جون تک گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکان ، الرٹ جاری