وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجابی شاعر کے علاج کیلئے3لاکھ روپے منظور

Jun 05, 2024 | 21:10:PM

(24نیوز) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر معروف پنجابی شاعر تجمل کلیم کے علاج کیلئے 3لاکھ روپے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے  پنجابی شاعر تجمل کلیم کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی،مریم نواز کی جانب سے تجمل کلیم کو گلدستہ پیش کیا گیا، علیل شاعر تجمل کلیم نے وزیر اعلیٰ مریم نواز  کا شکریہ ادا کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے جناح ہسپتال میں زیر علاج شاعر کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئےمحکمہ صحت کو ہدایت جاری کیں، محکمہ اطلاعات و ثقافت کے افسران نے جناح ہسپتال میں زیر علاج شاعر تجمل کلیم کی عیادت کی۔ 

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ مریم نواز کا ماحولیاتی تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

مزیدخبریں